امریکہ : ٹیکساس میں تباہ کن طوفان ، 200 ہندوستانی طلبہ نے بھی پھنسے

Aug 29, 2017 12:02 AM IST | Updated on: Aug 29, 2017 12:02 AM IST

نئی دہلی : امریکی شہر ٹیکساس میں ہاروی طوفان سے ہونے والے نقصان میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ ٹیکساس میں واقع ہیوسٹن یونیورسٹی بھی اس کی زد میں آگئی ہے۔ اس یونیورسٹی میں 200 ہندوستانی طالب علموں کے پھنسنے کی خبر ہے۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹویٹ کے ذریعہ اس کی اطلاع دی ہے۔ سشما سوراج نے اس بات کی بھی اطلاع دی کہ اس کی وجہ سے دو ہندوستانی طلبہ کی حالت سنگین ہے اور ان دونوں کو آئی سی یو میں داخل کرادیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ کے مطابق امریکہ میں موجود ہندوستانی قونصلر کو ہندوستانی طلبہ کی کامیاب ریسکیو کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

امریکہ : ٹیکساس میں تباہ کن طوفان ، 200 ہندوستانی طلبہ نے بھی پھنسے

ادھر ہیوسٹن یونیورسٹی کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق ہیوسٹن یونیورسٹی میں 200 ہندوستانی طلبہ پھنس گئے ہیں۔ وہ گردن تک پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ ٹیکساس میں واقع ہیوسٹن یونیورسٹی، امریکہ کی تیسری سب سے بڑی یونیورسٹی ہے۔ اس یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں ہندوستانی طلبہ بھی زیر تعلیم ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز