بند نہیں ہو گی 2000 روپے کی کرنسی ، مارکیٹ میں آئے گا یہ نیا نوٹ

Jul 28, 2017 09:02 PM IST | Updated on: Jul 28, 2017 09:26 PM IST

نئی دہلی : 2000 روپے کے نوٹوں کے بند ہونے کی قیاس آرائی کے درمیان حکومت نے کہا ہے اب 200 روپے کے نوٹ مارکیٹ میں آئیں گے۔ جمعہ کو وزارت خزانہ کے وزیر مملکت سنتوش کمار گنگوار نے اس بات کی اطلاع دی۔ گنگوار نے کہا کہ '2000 روپے کے نوٹ کو بند کرنے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس کی پرنٹنگ کم کرنے کا معاملہ الگ ہے ، لیکن اس کی بھی تصدیق آر بی آئی ہی کرے گا۔ آر بی آئی 2000 روپے کے نوٹ کے بارے میں معلومات دے گا۔

گنگوار نے کہا کہ 200 روپے کے نوٹ کی پرنٹنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ یہ جلد ہی چلن میں بھی آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 200 کے نوٹ لانے کا مقصد چلن میں کم قیمت کی کرنسی کو فروغ دینا ہے۔ بتا دیں کہ کافی عرصہ سے ایسا مانا جا رہا ہے کہ حکومت نے دو ہزار روپے کے نوٹ کی پرنٹنگ ابھی روک دی گئی ہے۔ 2000 روپے کے نوٹ کی پرنٹنگ بند کرنے کا معاملہ 26 جولائی کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھا تھا۔ اپوزیشن پارٹیوں نے وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے پوچھا تھا کہ کیا حکومت 2000 کے نوٹ کو چلن سے باہر کرنے جا رہی ہے یا پھر یہ کہ کیا اس کی پرنٹنگ روک دی گئی ہے۔ لیکن انہوں نے اس کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔

بند نہیں ہو گی 2000 روپے کی کرنسی ، مارکیٹ میں آئے گا یہ نیا نوٹ

صنعتی ماہرین کے مطابق حکومت 2000 کے نوٹ کو محدود کرنے پر غور کر رہی ہے، لیکن جو ریلیز کئے جاچکے ہیں وہ چلن میں برقرار رہیں گے۔ 200 روپے کا نوٹ لاکر چھوٹے نوٹوں کے چلن میں اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کی مانیں تو 200 روپے کا نوٹ اگست میں مارکیٹ میں آئے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز