پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ کی 16 ویں برسی: شہیدوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ممنون ملک نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی 16 ویں برسی پر جمہوریت کے مندر اور ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کر دینے والے امر شہیدوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔

Dec 13, 2017 01:09 PM IST | Updated on: Dec 13, 2017 01:12 PM IST

نئی دہلی۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ممنون ملک نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی 16 ویں برسی پر جمہوریت کے مندر اور ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کر دینے والے امر شہیدوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صبح خصوصی خراج عقیدت  پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ملک کے ان سپوتوں کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی رکھی گئی اور ان کی یادگار اور تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔

پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ کی 16 ویں برسی: شہیدوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

پروگرام میں 2001 کو آج ہی کے دن پارلیمنٹ پر حملے کو ناکام بنانے میں شہید اور زخمی ہوئے لوگوں کے لواحقین بھی موجود تھے جن کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

پروگرام میں 2001 کو آج ہی کے دن پارلیمنٹ پر حملے کو ناکام بنانے میں شہید اور زخمی ہوئے لوگوں کے لواحقین بھی موجود تھے جن کے تئیں یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مرکزی ریزرو پولیس فورس کے جوانوں نے دھن بجا کر خراج عقیدت پیش کیا۔

ہندوستانی جمہوریت کی علامت پارلیمنٹ ہاؤس پر بزدلانہ حملہ کرکے ملک کے اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کے دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے والے ان شہیدوں کے تئیں تشکر کا اظہار کرنے والوں میں ونکیانائیڈو، مودی کے علاوہ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، مرکزی کابینہ کے رکن، کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی،پارٹی کے نو منتخب صدر راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، ڈپٹی لیڈر آنند شرما اور کچھ دیگر اپوزیشن پارٹی کے ایم پی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز