القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 27 سالہ شمیم ​​الرحمن عرف شمعون الحق کو دہلی پولیس نے کیا گرفتار

Sep 18, 2017 06:51 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 10:09 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں ایک مسلم نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو جو برطانوی نژاد شہری ہے۔اس کی  شناخت 27 سالہ شمیم ​​الرحمن عرف شمعون الحق کے طور پر کی گئی ہے۔اسپیشل سیل کے پولیس ڈپٹی کمشنر پرمود کشواہا نے یہاں پولیس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہاکہ القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزام میں  اس کوکل شام مشرقی دہلی کے وکاس مارگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

مسٹر کشواہا نے کہا کہ وہ میزورم اور منی پور میں اپنا ٹھکانہ بنانے کے لئے ہندستان آیا تھا اور لوگوں کو تربیت دے کر میانمار بھیجنے کا اس کا منصوبہ تھا ۔تاکہ روہنگیا مسلمانوں کے خلا ف ہورہے مظالم کا انتقام لیا جائے۔

القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 27 سالہ شمیم ​​الرحمن عرف شمعون الحق کو دہلی پولیس نے کیا گرفتار

علامتی تصویر

انہوں نے دعوی کیا کہ وہ 2013میں مبینہ طور پر القاعدہ سے وابستہ ہوا تھا اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے معاملے میں جنوبی افریقہ اور شام بھی جا چکا ہے۔ بنگلہ دیش سے لوگوں کو تربیت دے کر میانمار بھیجنے کا اس کا منصوبہ تھا۔ اس کے قبضہ سے چار کارتوس، لیپ ٹاپ، فون، بنگلہ دیشی کرنسی، بنگلہ دیشی سم کارڈ بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز