Live Results Assembly Elections 2018

ٹوجی اسپیکٹرم کیس : خصوصی عدالت کے فیصلہ کے خلاف سی بی آئی کی ہائی کورٹ میں اپیل کی تیاری

ٹوجی اسپیکٹرم الاٹمنٹ معاملے کی انکوائری کررہی ملک کی اہم جانچ ایجنسی سی بی آئی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔

Dec 21, 2017 08:04 PM IST | Updated on: Dec 21, 2017 08:04 PM IST

نئی دہلی: ٹوجی اسپیکٹرم الاٹمنٹ معاملے کی انکوائری کررہی ملک کی اہم جانچ ایجنسی سی بی آئی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔ سی بی آئی کی طرف سے آج یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جانچ ایجنسی خصوصی جج او پی سینی کے فیصلے کا قانونی جائزہ لے گی اور اس کے مطابق ضروری قدم اٹھاتے ہوئے اعلی عدالت میں اپیل کر ے گی۔

جانچ ایجنسی نے کہا کہ ٹوجی اسپیکٹرم الاٹمنٹ معاملے میں خصوصی عدالت کے فیصلے کی بادی النظر میں دیکھا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ استغاثہ ایجنسی کے ذریعہ پیش کردہ شواہد کو مناسب پس منظر میں نہیں غور کیا گیا۔

ٹوجی اسپیکٹرم کیس  : خصوصی عدالت کے فیصلہ کے خلاف سی بی آئی کی ہائی کورٹ میں اپیل کی تیاری

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز