شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 پاکستانی جنگجو ہلاک

سری نگر۔ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین غیرملکی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

Nov 21, 2017 12:34 PM IST | Updated on: Nov 21, 2017 12:34 PM IST

سری نگر۔ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین غیرملکی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ ہندواڑہ کے ماگام علاقہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین پاکستانی جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’شمالی کشمیر کے ہندواڑہ کے ماگام علاقہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین پاکستانی جنگجوؤں کو مارا گرایا گیا۔ یہ ایک بہترین کام ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندواڑہ کے متعدد دیہات بشمول کمار محلہ، ماگام اور اننون میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، جموں وکشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے مذکورہ دیہات میں منگل کی علی الصبح مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا ’جنگجوؤں کو فرار ہونے سے روکنے کے لئے ان دیہات کے تمام باہر نکلنے والے راستوں کو سیل کردیا گیا‘۔

شمالی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 3 پاکستانی جنگجو ہلاک

ہندوستانی فوج: فائل فوٹو

Loading...

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماگام میں جب سیکورٹی فورسز ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے ان پر فائرنگ کر دی۔ انہوں نے بتایا ’سیکورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے بعد طرفین کے مابین گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا، جس میں تین جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا‘۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز