مظفرنگر جیل میں 1174 مسلم قیدیوں کے ساتھ 32 ہندو قیدی بھی رکھ رہے ہیں روزہ ، افطار کیلئے ہوتا ہے خصوصی انتظام

May 30, 2017 08:56 PM IST | Updated on: May 30, 2017 08:56 PM IST

مظفرنگر : اترپردیش کے مظفر نگر جیل میں ہندو مسلم ہم آہنگی کی منفرد مثال دیکھنے کو ملی ہے ۔ یہاں کی جیل میں بند 1174 مسلم قیدیوں کے ساتھ تقریبا 32 ہندو قیدی بھی رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھ رہے ہیں ۔

جیل سپرنٹنڈنٹ راکیش سنگھ کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے ان قیدیوں کے لئے خصوصی انتظام کیا ہے جو روزا رکھ رہے ہیں ۔ افطار کے لئے انہیں دودھ اور خشک میوہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ کل 2600 قیدیوں میں سے 1174 مسلم اور 32 ہندو قیدی روزہ رکھ رہے ہیں ۔

مظفرنگر جیل میں 1174 مسلم قیدیوں کے ساتھ 32 ہندو قیدی بھی رکھ رہے ہیں روزہ ، افطار کیلئے ہوتا ہے خصوصی انتظام

علامتی تصویر

رمضان کا مقدس مہینہ اتوار سے شروع ہو گیا ۔ رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہوتا ہے جب مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور مساجد میں عبادات کی ادائیگی میں شامل ہوتے ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز