یوپی میں مدارس کی تجدید کاری اسکیم کے تحت رواں مالی سال میں 33.65 کروڑ کی پہلی قسط منظور

Sep 11, 2017 10:50 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 10:50 PM IST

لکھنؤ : اترپردیش حکومت نے مدارس کی تجدید کاری اسکیم کے تحت زیر ملازمت جدید مضامین کے اساتذہ کو اضافی اعزازیہ دیئے جانے کے لئے رواں مالی سال میں پہلی قسط کے طور پر تقریبا 33.65 کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔ اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ کی خصوصی سکریٹری ڈاکٹر پنکی جوال نے کہا ک ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی اضافی رقم اعزازیہ کے طور پر متعلقہ اساتذہ کے ذاتی بینک کھاتے میں منتقل کی جائے گی۔ یہ فنڈز صرف ان مدارس میں زیر ملازمت جدید مضامین کے اساتذہ کو دی جائے گی، جو مرکزی حکومت کےمدرسہ تجدیدکاری منصوبہ سے وابستہ ہیں ۔

واضح رہے کہ مدرسہ تجدید کاری منصوبہ مرکزی حکومت کی طرف سے چلتا ہے۔ ریاستی حکومت ریاست میں واقع مدرسوں کے اساتذہ کو اضافی اعزازیہ فراہم کرتی ہے جہاں جدید مضامین جیسے ہندی، انگریزی، ریاضی اور عام مطالعہ کی تعلیم دی جاتی ہے۔

یوپی میں مدارس کی تجدید کاری اسکیم کے تحت رواں مالی سال میں 33.65 کروڑ کی پہلی قسط منظور

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز