اترپردیش : سدھارتھ نگر ضلع کے 342 گاؤں سیلاب کی زد میں ، 68 ہزار سے زائد افراد متاثر

ضلع میں سیلاب کا قہر جاری ہے۔ 342 گاؤں سیلاب کی گرفت میں ہیں۔ اس میں 118 گاؤں تقریبا ڈوب گئے ہیں۔

Aug 18, 2017 03:41 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 03:46 PM IST

سدھارتھ نگر : ضلع میں سیلاب کا قہر جاری ہے۔ 342 گاؤں سیلاب کی گرفت میں ہیں۔ اس میں 118 گاؤں تقریبا ڈوب گئے ہیں۔ قدرتی آفات مینجمنٹ محکمہ کے مطابق صدر تحصیل میں 200، بیسی میں 24 ، اٹاوہ میں 28، شہرت گڑھ میں 84 اور ڈمریا گنج تحصیل میں چھ گاؤں کی تقریبا 68 ہزار آباد ی سیلاب سے متاثر ہے۔ این ڈی آر ڈی ایف کی ٹیم کو سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔ این ڈی آر ڈی ایف ٹیم نے جنگی پیمانے پر بچاؤ کا کام شروع کردیا ہے۔

ٹیم نے اب تک 65 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ تاہم سیلاب متاثرہ گاؤں میں انتظامیہ کی مدد ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔ ضلع کے گاؤں مکمل طور پر پانی سے گھر رہے ہیں، ان گاؤں کے لوگ چھتوں اور اونچی جگہوں پر زندگی گزارنے پر مجبورہیں۔

اترپردیش : سدھارتھ نگر ضلع کے 342 گاؤں سیلاب کی زد میں ، 68 ہزار سے زائد افراد متاثر

سیلاب سے متاثرہ جوگیا کا کہنا ہے کہ 5 دن گزر چکے ہیں، امدادی سامان کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ آج این ڈی آر ڈی کے لوگ سیلاب متاثرین تک پہنچے ، لیکن وہ بھی بے بس نظر آرہے تھے ۔ کیونکہ وہ علاج کے لئے سیلاب زدہ علاقوں سے بیمار لوگوں کو نکال تو رہے تھے، لیکن پانچ دنوں سے بھوکے اور پیاسے لوگوں کو دینے کے لئے ٹیم کے پاس نہ تو امدادی سامان تھا اور نہ ہی پانی کا پانی تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز