مودی حکومت نے ساڑھے تین سال میں اشتہارات پر خرچ کیے 3754 کروڑ

نئی دہلی۔ مودی حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں اشتہارات پر 3754 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

Dec 09, 2017 01:15 PM IST | Updated on: Dec 09, 2017 02:30 PM IST

نئی دہلی۔ مودی حکومت نے ساڑھے تین سالوں میں اشتہارات پر 3754 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ یہ خرچ اس سال اکتوبر تک کا ہے۔ نیوز 18 کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک آر ٹی آئی کے جواب میں بتایا کہ الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا اور آوٹ ڈور پبلسٹی میں مودی حکومت نے اپریل 2014 اور اکتوبر 2017 کے درمیان 37،54،06،23،616 روپے خرچ کئے ہیں۔

یہ آر ٹی آئی گریٹر نوئیڈا کے رہائشی سماجی کارکن رامویر تنور نے داخل کی تھی جس کے جواب میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ موصول معلومات کے مطابق، مرکزی حکومت نے الیکٹرانک میڈیا پر تشہیر کرنے میں 1656 کروڑ روپئے خرچ کئے۔ اس میں کمیونٹی ریڈیو، ڈیجیٹل سنیما، دورورشن، انٹرنیٹ، میسیج اور ٹی وی وسائل بھی شامل ہیں۔

مودی حکومت نے ساڑھے تین سال میں اشتہارات پر خرچ کیے 3754  کروڑ

Loading...

وہیں، مودی حکومت نے پرنٹ میڈیا میں اشتہارات پر 1698 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، مرکزی حکومت نے آوٹ ڈور پبلسٹی، ہورڈنگ، پوسٹر، کتابچے اور کیلنڈروں کے ذریعہ تشہیر کرنے کے لئے تین سو ننانوے کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔

یہ خرچ مرکزی حکومت کی کئی وزارتوں کے سالانہ بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کو یہ جان کر تعجب ہو گا کہ آلودگی کے تئیں بیداری پھیلانے پر حکومت نے صرف 56.8 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز