دہلی : لکشمی نگر میں 3 منزلہ عمارت منہدم ، متعدد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ

Jul 02, 2017 10:08 AM IST | Updated on: Jul 02, 2017 10:57 AM IST

نئی دہلی : لکشمی نگر علاقے میں ہفتہ کی رات 1:15 پر ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ، جس میں متعدد افراد کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اب تک تقریبا 4 لوگوں ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا جا چکا ہے ۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت کافی خستہ حال تھی ۔ میونسپل سے شکایت بھی کی گئی ، لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہوا ۔

دہلی : لکشمی نگر میں 3 منزلہ عمارت منہدم ، متعدد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ

ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا ہے ۔ چار لوگوں کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے ، جبکہ کچھ اور لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز