اسمبلی انتخابات : الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کی ویڈیوگرافی کا دیا حکم

Mar 10, 2017 12:30 PM IST | Updated on: Mar 10, 2017 12:30 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے بعد کل ہونے والے ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پورے عمل کی ویڈیوگرافی کرنے کا حکم دیاہے۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات میں استعمال کے لئے کنٹرول یونٹوں اور بیلیٹ یونٹوں کو الگ سے اسٹرانگ روم سے ریٹرننگ آفیسر کے کمرے میں لے جایا جائے گا اور اس عمل میں مکمل طور پر چوکسی برتی جائے گی۔

کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسٹرانگ روم کو سیل کرنے کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود ہوں گے اور ان لوگوں کے بھی سیلنگ کے وقت ستخط لئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام قومی اور ریاستی سطح کی سیاسی پارٹیوں کو پہلے مطلع کیا جانا چاہئے۔ ووٹوں کی گنتی کل اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں ہو گی۔

اسمبلی انتخابات : الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کی ویڈیوگرافی کا دیا حکم

file photo

کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ اسٹرانگ روم میں داخل ہونےکےلئے صرف ایک دروازہ ہوگا اور اس میں دو تالے لگے ہوں گے۔ اس میں سے ایک تالے کی چابی متعلقہ اسمبلی کے ریٹرننگ افسر اور دوسری چابی اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے پاس ہوگی۔ اس کے علاوہ اسٹرانگ روم کے تمام دروازے اور کھڑکیاں سیل ہوں گی اور کسی کو بھی اسٹرانگ روم میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسٹرانگ روم کی سی سی ٹی وی کیمرے سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کی سی ڈی ضلع الیکشن افسر کے پاس ہوگی اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کی ہر سطح پر ریکارڈنگ کی جائے گی۔ کمیشن نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی والے دن سی سی ٹی وی کو ان مقامات پر لگایا جائے گا جہاں جہاں سے سیکورٹی کنٹرول کر رہے ہوں گے اور اسے ریٹرننگ افسر کے پاس لگے ٹیلی ویژن پر دکھایا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز