تقریبا 6000 این جی اوز غیر ملکی فنڈ سے ہوسکتے ہیں محروم ، وزارت داخلہ نے جاری کیا وجہ بتاو نوٹس

Jul 10, 2017 07:57 PM IST | Updated on: Jul 10, 2017 07:57 PM IST

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے انکم ٹیکس رٹرن داخل نہ کرنے والے تقربیاََ چھ ہزار غیرسرکاری اداروں(این جی او) کو وجہ بتاو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ غیرملکی عطیات لینے سے متعلق ان کا رجسٹریشن کیوں نہ منسوخ کردیا جائے۔ وزارت کی جانب سے آج یہاں دی گئی سرکاری اطلاع کے مطابق 5922این اجی او کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے نوٹس جاری کرکے مناسب وقت دےئے جانے کے باوجود ان اداروں نے تین یا تین سے زیادہ برسوں سے سالانہ رٹرن داخل نہیں کیا ہے۔

نوٹس میں پوچھا گیا ہے کہ سال 2010-11سے 2014-15تک سالانہ رٹرن داخل کرنے میں ناکام رہنے کے لئے غیرملکی عطیات ایکٹ کی دفعہ 14کے تحت ان کا رجسٹریشن کیوں نہ منسوخ کردیاجائے۔

تقریبا 6000 این جی اوز غیر ملکی فنڈ سے ہوسکتے ہیں محروم ، وزارت داخلہ نے جاری کیا وجہ بتاو نوٹس

غیرملکی عطیات قانون 2010اور غیرملکی عطیات ایکٹ 2011کے تحت ان اداروں کو ہر مالی سال میں اپنا سالانہ انکم ٹیکس رٹرن داخل کرنا ضروری ہے۔ ان اداروں کو اس کے لئے 12مئی سے لیکر 14جون تک نوٹس ، ای میل اور ایس ایم ایس سے پیغام بھیجا جاچکا ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے ریٹرن داخل نہیں کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز