رام پور میں دردناک سڑک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے سات ارکان کی موت

May 12, 2017 03:51 PM IST | Updated on: May 12, 2017 03:52 PM IST

رامپور: اترپردیش میں رام پور کے شهزادنگر علاقے میں نیشنل ہائی وے پر ہوئے دردناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کے کے چودھری نے آج یہاں بتایا کی کل رات نیشنل ہائی وے 24 پر منصورپور بائی پاس کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں کار میں سوار بلاسپور کوتوالی حلقہ کے گنگاپور قدیم کے رہائشی گنگارام کے خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ تمام افرادپٹوائي کے نركھیڑي گاؤں میں ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے بعد گھر واپس آ رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تصادم اتنا زبردست تھا کی گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں گنگارام کے دو بیٹوں مترپال اور چھتر پال کے علاوہ لیلا دھر کے بیٹے نوین، چھترپال کی سات سالہ بیٹی انشو، نتن مترپال (09)، کملیش (11) اور رام اوتار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ زخمی پھول وتي، نیلم اور انامیکا کو ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالات تشویشناک ہے۔ کار کے دروازے کاٹ کر لاشیں باہر نکالی گئیں۔

رام پور میں دردناک سڑک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے سات ارکان کی موت

علامتی تصویر

حادثے کی اطلاع پر ضلع مجسٹریٹ شیوسهائے اوستھی، پولیس سپرنٹنڈنٹ کے کے چودھری بھی جائے حادثہ پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ پولس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز