جموں میں مختلف سڑک حادثات میں 8 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی

Aug 11, 2017 06:19 PM IST | Updated on: Aug 11, 2017 06:19 PM IST

جموں: جموں خطہ میں جمعہ کے روز پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 11دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ’ڈوڈہ سے تھالیلا چھرالا جارہی ایک مسافر گاڑی کو ٹھاٹھری کے پونے جا علاقہ میں جمعہ کی صبح حادثہ پیش آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 6 افراد ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا ’حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

زخمیوں کو ضلع اسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا، جہاں مزید دو زخمیوں نے اپنی آخری سانسیں لیں‘۔ مہلوکین کی شناخت محمد یوسف خان ولد ولی خان ساکنہ سنارتھاوا چھرالا، اوم پرکاش ولد ودیا لال ساکنہ باکن چھرالا (ڈرائیور)، فضل دین ولد روشن دین ساکنہ راندانی ، پنجاب سنگھ ولد خزان چند ساکنہ بلگران بنجواہ اور راجیش سنگھ ولد بدھا سنگھ ساکنہ راکنہ کے بطور کی گئی ہے۔ جبکہ یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک ایک کی شناخت ہونا باقی تھی۔

جموں میں مختلف سڑک حادثات میں 8 افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی

ذرائع نے بتایا کہ تین شدید زخمیوں کو جموں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ضلع کشتواڑ میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا ’کشتواڑ سے پاڈر جارہی ایک جیپ جمعہ کی صبح ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر نیچے گرگئی‘۔ انہوں نے بتایا ’مذکورہ جیپ کا ڈرائیور 27 سالہ اختر حسین ولد بشیر احمد ساکنہ لنک روڑ کشتواڑ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے کی نسبت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ دریں اثنا ضلع راجوری کے سندھر بنی چوک میں گذشتہ رات پیش آئے سڑک حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ راجوری کے سندھر بنی چوک میں گذشتہ رات ایک کار کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ انہوں نے مہلوک خاتون کی شناخت 40 سالہ مانجو دیوی جبکہ زخمیوں کی شناخت کوشل کمار اور یوگیش کمار ساکنان لمان سندھر بنی کے بطور کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز