متنازعہ رام جنم بھومی کی عمارت کے قریب 8 افراد گرفتار، اے ٹی ایس پوچھ گچھ میں مصروف

Nov 18, 2017 01:48 PM IST | Updated on: Nov 18, 2017 02:37 PM IST

اجودھیا۔ اجودھیا کے متنازعہ رام جنم بھومی کے احاطے کے پاس سے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ( سٹی) انل سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ رات لگ بھگ ڈھائی تین بجے کیمپس سے ملحق گوکل بھون کے قریب 8 افراد گھومتے دیکھے گئے۔ یہ سبھی ایک خاص فرقہ کے ہیں۔ سکیورٹی دستہ کے جوانوں نے انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ آٹھوں ملزمان سے تھانہ رام جنم بھومی میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) سمیت کئی ایجنسیاں ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ پوچھ گچھ کے لیے لکھنؤ سے بھی کئی افسران آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران حراست میں لئے گئے لوگوں نے بتایا کہ وہ بہرائچ سے آ رہے ہیں۔ ابھی تک ان کے کسی تنظیم سے جڑے ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن پوچھ گچھ ہر زاویہ سے کی جا رہی ہے۔

متنازعہ رام جنم بھومی کی عمارت کے قریب 8 افراد گرفتار، اے ٹی ایس پوچھ گچھ میں مصروف

گرفتار کئے گئے مشتبہ نوجوانوں کی تصویر۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز