Live Results Assembly Elections 2018

ریزرو بینک نے نوٹ بندی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیا ، 99 فیصد منسوخ نوٹ ہوئے جمع

آر بی آئی کے مطابق 2000روپے کے نئے نوٹ کا سرکولیشن گزشتہ مارچ کے اختتام تک نوٹ بندی کے دوران ہٹائے گئے نوٹوں کی مجموعی قیمت کے 50 فیصد سے تھوڑا زائد رہا۔

Aug 30, 2017 09:40 PM IST | Updated on: Aug 30, 2017 09:40 PM IST

نئی دہلی: ریزرو بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 جون تک اس کے پاس نوٹ بندی والے 15.28 لاکھ کروڑ روپئے کے نوٹ یعنی سرکولیشن سے ہٹائے گئے مجموعی نوٹوں کا 99فیصد جمع ہوگیا تھا۔ ریزرو بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ آج جاری کی ہے جس میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلیک منی اورجعلی نوٹوں کی گردش پر پابندی عائد کرنے کے مقصد سے نوٹ بندی کا اعلان کرنے کے بعد 30 جون 2017 تک ا س کے پاس سرکولیشن سے ہٹائے گئے1000 اور 500 روپئے کے 15.44لاکھ کروڑ روپے کے نوٹوں کا 99 فیصدحصہ جمع ہوگیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نوٹ بندی کے بعد 1000 روپے کےتقریبا 8.9 کروڑ نوٹ یعنی 8900 کروڑ روپے واپس نہیں آئے ہیں۔ آر بی آئی کے مطابق 2000روپے کے نئے نوٹ کا سرکولیشن گزشتہ مارچ کے اختتام تک نوٹ بندی کے دوران ہٹائے گئے نوٹوں کی مجموعی قیمت کے 50 فیصد سے تھوڑا زائد رہا۔ سال درسال کی بنیاد پر پورے سسٹم میں نوٹوں کا سرکولیشن 20.2 فیصد کم ہوا ہے۔ ریزرو بینک نے کہا کہ سال 2016-17 کے دوران نئی کرنسی کی چھپائی میں 7965 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

ریزرو بینک نے نوٹ بندی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیا ، 99 فیصد منسوخ نوٹ ہوئے جمع

گیٹی امیجیز

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز