گروگرام: دیوالی پر پہلے باپ کے ساتھ شراب پی، پھر اپنی ہی بہن کا کیا ریپ

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دیوالی کی رات میں نشے میں دھت ہو کر اپنی 15 سال کی بہن کی مبینہ طور پر عصمت دری کی

Nov 09, 2018 12:34 PM IST | Updated on: Nov 09, 2018 12:47 PM IST

کیا کوئی بھائی اپنی ہی بہن کا ریپ کر سکتا ہے؟ ہر روز اپنوں ہی کے ہاتھوں ریپ کا شکار ہو رہیں بچیوں کی خبر آنے کے باوجود یہ سوال دماغ میں اٹھتا ہے کیونکہ ایسا واقعہ سچ میں ہوا ہے۔ گروگرام میں ایک 19 سال کے لڑکے نے اپنی ہی بہن کی عصمت دری کی۔

ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دیوالی کی رات میں نشے میں دھت ہو کر اپنی 15 سال کی بہن کی مبینہ طور پر عصمت دری کی۔ اس سے پہلے اس نے اپنے والد کے ساتھ بیٹھ کر شراب پی تھی۔

گروگرام: دیوالی پر پہلے باپ کے ساتھ شراب پی، پھر اپنی ہی بہن کا کیا ریپ

علامتی تصویر

Loading...

جمعرات کی صبح جب لڑکی نے لڑکے کے کام پر چلے جانے کے بعد اپنے والد کو یہ بات بتائی تو وہ اسے فورا لے کر پولیس کے پاس گیا اور لڑکے کے خلاف پولیس میں شکایت کی۔

متاثرہ کے والد نے بتایا کہ میں یہاں اپنے گھر میں اپنے چار بچوں۔ تین بیٹی اور ایک بیٹے کے ساتھ رہتا ہوں۔ بدھ کو گھر میں پوجا کرنے کے بعد میں اور میرے بیٹے نے شراب پی۔ میری سب سے بڑی اور سب سے چھوٹی بیٹی ایک کمرے میں سوئیں اور بیچ والی 15 سال کی بیٹی الگ کمرے میں سوئی۔ میں بہت نشے میں تھا تو میں سونے چلا گیا۔ میرا بیٹا تب بھی شراب پی رہا تھا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد وہ اپنی بہن کے کمرہ میں گیا اور اس کی عصمت دری کی۔

جھارکھنڈ: اجتماعی عصمت دری کے بعد سابق شوہر نے خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں ڈالی لکڑی

پولیس نے لڑکی کی طبی جانچ کرائی جس میں ریپ کی تصدیق ہوئی۔ مانیسر کی خاتون پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ کی دفعہ 6 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ جمعرات کو پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایس ایچ او کانتا یادو نے بتایا کہ ملزم نے اپنے بیان میں قبول کیا کہ اس نے نشے میں اپنی بہن کا ریپ کیا۔ اسے سٹی کورٹ میں پیش کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز