رام پور: شوہر نے غربت کا اڑایا مذاق، بیوی کو دے دی تین طلاق

Dec 30, 2017 01:49 PM IST | Updated on: Dec 30, 2017 01:49 PM IST

رام پور۔ اترپردیش کے رام  پور ضلع کے عظیم نگر پولیس اسٹیشن علاقے کے کھیڑا ٹانڈا گاؤں میں تین طلاق پر تمام سختی کے بعد بھی ایک شوہر نے اپنی بیوی کو صرف اس لئے طلاق دے دی کیونکہ وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی تھی۔ اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےشوہر نے دروازے پر تین طلاق بول کر فرار ہو گیا۔

معاملہ سامنے آنے کے بعد متاثرہ خاتون نے شوہر سمیت سسرال والوں کے خلاف عظیم نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ بتا دیں کہ کھیڑا ٹانڈا گاوں کی رہنے والی خاتون کو اس کے شوہر کاشف نے محض اس لئے طلاق دے دی کیونکہ متاثرہ خاتون ایک غریب خاندان سے تھی اور اس کا شوہر امیر گھرانے کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

رام پور: شوہر نے غربت کا اڑایا مذاق، بیوی کو دے دی تین طلاق

متاثرہ خاتون کی تصویر

اے ایس پی سدھا سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے تحریر دی ہے کہ اس کا شوہر اسے پیسے لانے کے لئے اس پر تشدد کرتا تھا اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے اسے طلاق دے دی۔ اے ایس پی کی مانیں تو متاثرہ خاتون کے شوہر نے اس سے 10 لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر اسے طلاق دے دی۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی تحریر پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ حالانکہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے، اس سے پہلے بھی بہت سی مسلم خواتین تین طلاق کا شکار ہو چکی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز