ٹوجی الاٹمنٹ معاملے میں اے راجہ، کنی موجھی سمیت سبھی الزامات سے بری

Dec 21, 2017 11:18 AM IST | Updated on: Dec 21, 2017 11:53 AM IST

نئی دہلی۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی پٹیالہ ہاؤس واقع خصوصی عدالت نے آج 2جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ معاملے میں سابق ٹیلی کمیونیکیشن وزیر اے راجہ اور دروڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے ) لیڈر کنی موجھی سمیت سبھی ملزمین کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے 2010 کے اس معاملے پر اپنا فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ اپنا معاملہ ثابت کرنے میں پوری طرح ناکام رہا۔ اس معاملے میں راجہ اور کئی دیگر ملزمین تھے۔

کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی رپورٹ میں 2جی اسپیکٹرم گھوٹالے کو 1،76،000کروڑ روپے کا بتایا گیا تھا۔ حالانکہ سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں تقریبا  31ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے کا ذکر کیا تھا۔

ٹوجی الاٹمنٹ معاملے میں اے راجہ، کنی موجھی سمیت سبھی الزامات سے بری

سابق وزیر اے راجہ اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کنی موجھی

ٹو جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ کے تحت 2010 سے پہلے ’’پہلے آؤ پہلے پائو‘‘ کے تحت الاٹمنٹ کیا جاتا تھا۔ اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد اس طریقے کار کو رد کرنے کے ساتھ ہی کئی الاٹمنٹ لائسنس مسترد کئےگئے تھے۔ بعد میں الاٹمنٹ نیلامی کے ذریعہ کیا جانے لگا تھا۔2014 میں عام انتخابات میں 2جی اسپیکٹرم الاٹمنٹ بڑا انتخابی موضوع بنا تھا۔ اس فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس ترجمان منیش تیواری نے کہا کہ کیگ کے سابق سربراہ ونود رائے معافی مانگیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز