بینک اکاؤنٹ کھولنے اور 50 ہزار یا اس سے زیادہ کے لین دین کیلئے آدھار کارڈ لازمی

Jun 16, 2017 05:53 PM IST | Updated on: Jun 16, 2017 05:54 PM IST

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لئے بایومیٹرک شناختی نمبر آدھار نمبر کو لازمی کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی حکومت نے 50000 روپے یا اس سے زیادہ کے مالی لین دین کے لئے آدھار کارڈ کو لازمی بنادیا ہے۔ تمام موجودہ بینک اکاؤنٹ ہولڈروں کو 31 دسمبر 2017 تک آدھار کارڈ جمع کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ ایسا نہیں کرنے پر ان کا اکاؤنٹ ان ویلڈ ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں آمدنی محکمہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

قبل ازیں  سی بی ڈی ٹی نے واضح کر دیا تھا کہ یکم جولائی سے انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کے لئے آدھار کارڈ نمبر ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ نیا پین حاصل کرنے کے لئے بھی اس کی ضرورت ہو گی۔

بینک اکاؤنٹ کھولنے اور 50 ہزار یا اس سے زیادہ کے لین دین کیلئے آدھار کارڈ لازمی

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے فیصلے میں صرف ان لوگوں کو ہی وقتی راحت دی گئی ہے ، جن کے پاس آدھار کارڈ یا پھر رجسٹریشن آئی ڈی نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز