پین کارڈ اور موبائل نمبر کے بعد اب ڈرائیونگ لائسنس کے لئے بھی آدھار کارڈ لازمی

پین کارڈ اور موبائل نمبر کے بعد اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے یا رنيو کرنے کے لئے بھی آدھار کارڈ لازمی ہونے والا ہے۔

Mar 26, 2017 08:57 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 08:57 PM IST

نئی دہلی : پین کارڈ اور موبائل نمبر کے بعد اب ڈرائیونگ لائسنس بنوانے یا رنيو کرنے کے لئے بھی آدھار کارڈ لازمی ہونے والا ہے۔ مرکزی حکومت کے نئے فیصلے کے مطابق جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں آپ کی شناخت کے لئے آدھار کارڈ لازمی کر دیا جائے گا۔خیال رہے کہ اکثر لوگ الگ الگ ریاستوں بہت سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا لیتے ہیں ، لیکن آدھار لازمی ہوجانے کے بعد ایسا کرنا ممکن نہیں ہوسکے گا۔

غور طلب ہے کہ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے پاس ایسے کئی معاملے سامنے آتے رہتے ہیں کہ اگر انہوں نے کسی کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ بھی کر دیا ، تو وہ شخص کسی دوسری ریاست سے اس بنوا لیتا ہے، اس لئے لوگ فرضی شناختی کارڈ اور رشوت جیسے طریقوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔اس بدعنوانی کی روک تھام کے لئے جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے آدھار کارڈ کو لازمی کیا جانے والا ہے۔ اس کے بعد سے ایک ایسا چینل بنایا جا ئے گا جس سے ایک ہی شخص کئی لائسنس نہیں بنوا سکے گا۔

پین کارڈ اور موبائل نمبر کے بعد اب ڈرائیونگ لائسنس کے لئے بھی آدھار کارڈ لازمی

سڑک ٹرانسپورٹ کی وزارت کے ذرائع کے مطابق آدھار کارڈ سے ڈرائیونگ لائسنس کو وابستہ کرنے کے منصوبہ پر کام شروع ہو گیا ہے۔ وزارت کے مطابق لائسنس جاری کرنا ریاستی حکومتوں کا سبجیکٹ ہے اور ان سے اس بابت بات چیت کی جا رہی ہے۔اس منصوبہ میں نہ صرف لائسنس بنوانے کے لئے آدھار ضروری ہوگا، بلکہ اس کو آدھار سے مربوط بھی کر دیا جائے گا۔ اس نئے اصول کے اکتوبر سے نافذ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ زیادہ تر ریاستوں میں ابھی تک آر ٹی او دستی نظام پر کام کر رہے تھے ، لیکن نئے منصوبہ کے تحت انہیں اب نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی ٹیم ڈیجیٹل کر رہی ہے۔ اس کے بعد سے ان لوگوں کے لئے پریشانی کھڑی ہونا طے ہے ، جنہوں نے ایک سے زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے ہوئے ہیں۔ ڈیجیٹل ڈیٹا ہونے پر اس طرح کی کرپشن پر روک لگائی جا سکے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز