کام ہم نے کئے تو بی جے پی کو ووٹ کیوں، عآپ لیڈروں نے پھر اٹھائے ای وی ایم پر سوال

Apr 26, 2017 11:34 AM IST | Updated on: Apr 26, 2017 11:34 AM IST

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں شکست کے بعد ایک بار پھر ای وی ایم میں گڑبڑی کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ نیوز 18 انڈیا سے عآپ ترجمان آشوتوش نے کہا، 'دہلی میں سارے کام ہم نے کئے تو بی جے پی کو ووٹ کیسے ملا۔' انہوں نے کہا، یہ برتری (بی جے پی کی) ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے ہے۔ عوام اسے سمجھ رہی ہے۔

دہلی کی کیجریوال حکومت میں دیہی ترقی کے وزیر گوپال رائے نے بھی پارٹی کی شکست کا ٹھیکرا ای وی ایم پر پھوڑا۔ انہوں نے کہا، 'بی جے پی کی ایم سی ڈی میں معجزانہ فتح مودی لہر نہیں، ای وی ایم لہر ہے۔ رجحانات آنے کے بعد گوپال رائے نے کہا، ایم سی ڈی میں بی جے پی حکومت چلا رہی تھی۔ 10 سال میں بی جے پی نے دہلی کو بدعنوانی کا اڈہ بنا دیا۔ بی جے پی کی معجزانہ فتح ای وی ایم خرابی سے ہی ممکن ہے۔

کام ہم نے کئے تو بی جے پی کو ووٹ کیوں، عآپ لیڈروں نے پھر اٹھائے ای وی ایم پر سوال

گوپال رائے نے کہا، پنجاب میں بھی یہی ای وی ایم لہر تھی۔ اس لہر کو دہلی میں دوبارہ دہرایا گیا ہے۔ بی جے پی جمہوریت کو ختم کرنا چاہتی ہے اور ملک میں ای وی ایم کے ذریعے آمریت لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا، پارٹی ہار کا جائزہ لے گی اور نتائج آنے کے بعد دوسرے پہلوؤں پر غور کریں گے۔

MCD-Quotes_1

بی جے پی نے مانگا استعفی

ادھر، عآپ کی شکست کے بعد بی جے پی ریاستی صدر منوج تیواری نے کیجریوال حکومت سے استعفی مانگا۔ انہوں نے کہا دہلی میں اس مینڈیٹ کے بعد اب کیجریوال حکومت کو رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ سوراج ابھیان کے کنوینر اور سابق آپ لیڈر یوگیندر یادو نے بھی کجریوال کی قیادت پر سوال اٹھائے۔ رجحانات پر انہوں نے کہا، 'دہلی کے عوام نے وزیر اعلی کو مسترد کر وزیر اعظم کو منتخب کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز