بھوک ہڑتال پر بیٹھے کپل مشرا کو نوجوان نے مارا تھپڑ، چلائے لات اور گھونسے

عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے سابق وزیر کپل مشرا دہلی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔

May 10, 2017 06:06 PM IST | Updated on: May 10, 2017 06:33 PM IST

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی سے نکالے گئے سابق وزیر کپل مشرا دہلی میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ ہڑتال کے دوران ایک نوجوان، مشرا سے ملنے کے بہانے ان قریب پہنچا اور پھر کپل پر حملہ کر دیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ اس نوجوان نے کپل مشرا کو تھپڑمارا اور لات وگھونسوں سے حملہ کر دیا۔ انکت کے نام کے اس نوجوان نے خود کو عام آدمی پارٹی کا کا رکن بتایا ہے۔ پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

بھوک ہڑتال پر بیٹھے کپل مشرا کو نوجوان نے مارا تھپڑ، چلائے لات اور گھونسے

Photo - News18India

قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما کپل مشرا اپنے گھر کے باہر ہی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت کچھ اور رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ سنجے سنگھ نے روس میں غیر قانونی ڈیلنگ کی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز