Live Results Assembly Elections 2018

امانت اللہ خان کو نکالنے کے لئے عام آدمی پارٹی کے 37 ممبران اسمبلی نے کیجریوال کو لکھا خط

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی میں اختلاف سنگین ہوتا نظر آ رہا ہے۔ پارٹی کے 37 ممبران اسمبلی نے وزیر اعلی اور پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ امانت اللہ کو پارٹی سے باہر کیا جائے۔

May 01, 2017 12:32 PM IST | Updated on: May 01, 2017 12:32 PM IST

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی میں اختلاف سنگین ہوتا نظر آ رہا ہے۔ پارٹی کے 37 ممبران اسمبلی نے وزیر اعلی اور پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ امانت اللہ خان کو پارٹی سے باہر کیا جائے۔ بتا دیں کہ اوکھلا علاقے سے رکن اسمبلی امانت اللہ نے کمار وشواس پر سنگین الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کمار کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کروڑوں روپے دے کر آپ ممبران اسمبلی کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کیجریوال نے کمار میں جتایا بھروسہ

امانت اللہ خان کو نکالنے کے لئے عام آدمی پارٹی کے 37 ممبران اسمبلی نے کیجریوال کو لکھا خط

اوکھلا سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان: فائل فوٹو

Loading...

ادھر، کیجریوال نے کہا تھا کہ کمار وشواس اور ان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ وہ ان کے چھوٹے بھائی جیسے ہیں۔ نیوز 18 انڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں کے درمیان گھریلو تعلقات ہیں۔ خط میں امانت اللہ کی حرکت پر اعتراض ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خط پر دستخط کرنے والوں میں کپل مشرا، عمران حسین، راجیش رشی، آدرش وغیرہ ممبر اسمبلی شامل ہیں۔

کمار وشواس نے پنجاب اور دہلی میں پارٹی کی شکست کے بعد سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے بدعنوانی اور ٹکٹوں کی تقسیم کو لے کر اعلی قیادت کے فیصلوں کو کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔ حالانکہ کیجریوال نے وشواس کے اس اقدام کی تعریف کی تھی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز