جے این یو طلبہ میں حب الوطنی جگانے کیلئے وائس چانسلر کا ٹینک لگانے کا مطالبہ، آشوتوش نے کی نکتہ چینی

Jul 24, 2017 05:19 PM IST | Updated on: Jul 24, 2017 05:19 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے آج جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایم جگدیش کمار کی جانب سے یونیورسٹی میں ٹینک لگانے کی مرکز سے درخواست پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ برے دنوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ وی سی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آپ لیڈر آشوتوش نے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’اگر طلبا کو ترغیب دینے کے لئے کتابوں کے بجائے ٹینک لگانے کی ضرورت ہے تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ملک کی عنان حکومت کن ہاتھوں میں ہے۔برے دن آچکے ہیں۔‘‘

اطلاعات کے مطابق مسٹر کمار نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ طلبہ کو فوجیوں کی قربانیوں اور ان کی شجاعت یاد دلانے کے لئے یونیورسٹی میں ٹینک لاکر کھڑا کرنا چاہئے وہ یونیورسٹی میں کرگل وجے دیوس کے موقع پر تقریر کررہے تھے۔ مرکز ی وزیر دھرمندر پردھان اور جنرل وی کے سنگھ، کرکٹر گوتم گمبھیر بھی پروگرام میں موجود تھے۔

جے این یو طلبہ میں حب الوطنی جگانے کیلئے وائس چانسلر کا ٹینک لگانے کا مطالبہ، آشوتوش نے کی نکتہ چینی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز