عام آدمی پارٹی سے ٹوٹا کمار کا وشواس ، کہا :  متبادل سیاست کرنے میں پارٹی ناکام ، راہل گاندھی کی تعریف

اترپردیش کے جھانسی میں واقع بندیل کھنڈ یونیورسٹی میں منعقدہ مشاعرے میں شرکت کے لئے آنے والے مشہور شاعر اور عام آدمی پارٹی ( عاپ) کے بانی اراکین میں سے ایک کمار وشواس نے صاف الفاظ میں کہا کہ ان کی پارٹی متبادل سیاست کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

Dec 22, 2017 09:43 PM IST | Updated on: Dec 22, 2017 09:43 PM IST

جھانسی: اترپردیش کے جھانسی میں واقع بندیل کھنڈ یونیورسٹی میں منعقدہ مشاعرے میں شرکت کے لئے آنے والے مشہور شاعر اور عام آدمی پارٹی ( عاپ) کے بانی اراکین میں سے ایک کمار وشواس نے صاف الفاظ میں کہا کہ ان کی پارٹی متبادل سیاست کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بندیل کھنڈ یونیورسٹی میں قومی کتاب میلے کے دوران منعقد ہ مشاعرے میں الگ سے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے صاف طور پر کہا کہ ' عام آدمی پارٹی متبادل سیاست کرنے میں ناکام رہی ہے۔ گجرات کی مثال سے یہ واضح ہے پارٹی امیدواروں اور کارکنوں کو وہاں تنہا چھوڑ دیا گیا تھا ، عام آدمی پارٹی کی قیادت گجرات گئی ہيں نہیں۔

پارٹی کا بانی رکن ہونے کے بعد بھی آج کل راجستھان انچارج بنائے گئے کمار وشواس نے کہا کہ ابھی تک پتہ نہیں کہ راجستھان میں بھی پارٹی لڑے گي یا کارکنوں کو گجرات کی طرح ہی اکیلے چھوڑ دیا جائے گا۔ اس کے لئے پارٹی کی قومی مجلس عاملہ میں غور وخوض کیا جانا ضروری ہے۔ کمار وشواس نے کہا کہ " عوام نے عام آدمی پارٹی کو اپوزیشن کی سیاست نہیں بلکہ متبادل سیاست کرنے کے لئے منتخب کیا تھا۔ ہم کانگریس پر تنقید کرتے تھے کہ اس پارٹی میں چار آدمی بیٹھ کر تمام فیصلے کر لیتے ہیں اور آج ہم بھی وہی کررہے ہیں"۔

عام آدمی پارٹی سے ٹوٹا کمار کا وشواس ، کہا :  متبادل سیاست کرنے میں پارٹی ناکام ، راہل گاندھی کی تعریف

اشاروں میں ہی انہوں نے الگ پارٹی بنانے یا دیگر کسی پارٹی میں شامل ہونے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوراج اور سیاسی شفافیت کی بات دوبارہ کرنی پڑے گی۔ ہم سیاست کو بدلنے آئے تھے لہذا پرانے ساتھیوں کو پھر سے ساتھ لا نا ہو گا۔ اکثر کانگریس کی کھل کر تنقید کرنے والے کمار وشواس پینترا بدلتے ہوئے راہل گاندھی کی گجرات میں کی گئی محنت کی ستائش کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں راہل گاندھی نے ہاردک اور جگنیش کے ساتھ مل کر زبردست محنت کی اور اسی لیے نوجوان ان کے ساتھ آئے۔ راہل نے عوام کا دل اور امیدیں دونوں جیتیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز