فوربس کی بدعنوان ممالک کی فہرست میں ہندوستان نمبر ون ، کمار وشواس نے کہا : کہا تھا نمبر ون بنا دوں گا ، بنادیا

Sep 01, 2017 06:41 PM IST | Updated on: Sep 01, 2017 06:41 PM IST

نئی دہلی : فوربس نے ایشا کے سب سے بدعنوان ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے ، جو ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور لوگ الگ الگ تبصرے کررہے ہیں ۔ تاہم فوربس نے جو اسٹوری شیئر کی ہے وہ مارچ 2017 کی ہے۔ اس میں ہندوستان کو سب سے بدعنوان ملک بتایا گیاہےجبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر ہے ۔ فہرست میں ہندوستان پہلے نمبر ، ویتنام دوسرے نمبر ، تھائی لینڈ تیسرے نمبر اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے جبکہ میانمار کو پانچویں درجے پر دکھایا گیاہے۔

اس میں لکھا گیا ہے ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کے 18 مہینے کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ابھی بھی بہت زیادہ کام کیا جانا باقی ہے ۔ فوربس نے اپنی فہرست میں ہندوستان کے بارے میں کہا ہے کہ یہاں چھ پبلک سروسز میں سے پانچ اسکولس ، اسپتال ، آئی ڈی دستاویز ، پولیس اور عوامی خدمات میں آدھے سے زیادہ لوگوں کو رشوت دینی پڑرہی ہے ۔ حالانکہ بدعنوانی کے خلاف وزیر اعظم مودی کی لڑائی نے ایک جگہ ضرور بنائی ہے ۔

فوربس کی بدعنوان ممالک کی فہرست میں ہندوستان نمبر ون ، کمار وشواس نے کہا : کہا تھا نمبر ون بنا دوں گا ، بنادیا

فوربس کے ٹویٹ کو عام آدمی پارٹی کے لیڈر کمار وشواس نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔ کمار نے لکھا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ نمبر ون بنا دوں گا ، بنادیا ۔ اس کو وزیر اعظم مودی پر تیکھا حملہ مانا جارہا ہے۔ کافی لوگوں نے بھی کمار وشواس کے ٹویٹ پر تبصرہ کیا ہے۔ ایک نے لکھا کہ وزیر اعظم مودی کے دور اقتدار میں ہم کسی چیز میں تو نمبر ون بن گئے ۔ ایک نے لکھا کہ ہاں مودی جی سے پہلے تو سارے انا ہزارے تھے ، کوئی رشوت نہیں لیتا تھا ۔ ایک نے لکھا ہے کہ دو سال باقی ہیں ، صومالیہ کی برابری میں لانے کی کوشش جاری ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز