عام آدمی پارٹی ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کا کمار وشواس پر نشانہ ، پارٹی پر قبضہ اور توڑنے کا لگایا الزام

Apr 30, 2017 08:55 PM IST | Updated on: Apr 30, 2017 08:55 PM IST

نئی دہلی: ایم سی ڈی انتخابات میں کراری شکست کے بعد سے ہی عام آدمی پارٹی میں اندرونی اختلاف کھل کر سامنے آتے جارہے ہیں۔ پارٹی کے اوکھلا سے ممبر اسمبلی اور پارٹی کی پولیٹکل افیئرز کمیٹی کے رکن امانت اللہ خان نے پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواس کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ پارٹی توڑنا اور ہڑپنا چاہتے ہیں۔

امانت اللہ خان نے میڈیا کو بیان جاری کر کے کہا کہ کمار وشواس جی عام آدمی پارٹی کو ہڑپنا چاہتے ہیں اور توڑنا چاہتے ہیں، وہ اپنے گھر ممبران اسمبلی کو بلا بلا کر یہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے پارٹی کا کنوینر بنواو، نہیں تو بی جے پی میں چلو، بی جے پی ہر ایک کو 30 کروڑ دینے کے لئے تیار ہے، ایسا ہی یوگیندر یادو جی چاہتے تھے، مجھے لگتا ہے یہ سب بی جے پی کے اشارے پر ہو رہا ہے، اس کام کے لئے انہوں نے 4 ممبران اسمبلی چھوڑے ہوئے ہیں، ان چاروں ممبران اسمبلی کا یہ کام ہے کہ وہ ممبران اسمبلی کو کمار جی کے گھر لے جاتے ہیں، ایسا مجھ کو 10 ممبران اسمبلی نے بتایا۔ ہفتہ کو ایک وزیر کے یہاں چاروں ممبران اسمبلی کی میٹنگ بھی ہوئی۔

عام آدمی پارٹی ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کا کمار وشواس پر نشانہ ، پارٹی پر قبضہ اور توڑنے کا لگایا الزام

خیال رہے کہ اس سے قبل صرف یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ کیا اروند کجریوال پارٹی کے قومی کنوینر کے عہدے سے ہٹ سکتے ہیں اور کمار وشواس پارٹی کے کنوینر کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں، لیکن آپ ممبر اسمبلی کے کمار وشواس پر براہ راست اور بڑے حملے سے پارٹی کے اندر اختلافات مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز