عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی انتخابات کے لئے 109 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

Feb 25, 2017 08:56 AM IST | Updated on: Feb 25, 2017 08:57 AM IST

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی (آپ) نے اپریل میں ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) انتخابات کے لئے 109 امیدواروں کی پہلی فہرست  جاری کر دی۔ ان امیدواروں میں سے 49 خواتین ہیں۔ تاہم کارپوریشن کی 46 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہیں لیکن پارٹی نے تین کارپوریشن (شمال، جنوب اور مشرق) کی غیر مخصوص نشستوں پر بھی خاتون امیدوار کو کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان کے مطابق پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کے جائزے کے بعد ان ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ امیدواروں کی فہرست میں اہم ناموں میں آپ کی دہلی کی نوجوان یونٹ کے صدر انکش نارنگ کا نام بھی شامل ہے۔ وہ مغربی پٹیل نگر سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ ریلیز کے مطابق دیگر سیٹوں پر امیدواروں کے انتخاب کا کام ابھی جاری ہے۔

اس سے قبل مسٹر یوگیندر یادو کی قیادت والی نئی سیاسی پارٹی سوراج انڈیا نے اپنی پارٹی کے 25 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ فہرست کے مطابق ان میں 11 خواتین اور پانچ پسماندہ ذات کے امیدوار شامل تھے۔ پارٹی نے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی 104 نشستوں میں سے 10 پر، جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کی 104 میں سے 12 پر اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کی 64 میں سے تین نشستوں کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی انتخابات کے لئے 109 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز