آروشی - ہیمراج قتل کیس : ہائی کورٹ سے بری ہونے کے بعد راجیش اور نوپور تلوار ڈاسنا جیل سے رہا

Oct 16, 2017 05:14 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 05:15 PM IST

غازی آباد : آروشی -ہیمراج قتل کیس میں الزامات سے بری ہونے کے بعد راجیش اور نوپور تلوار آج غازی آباد میں واقع ڈاسنا جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔ ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی موصول ہونے کے بعد سی بی آئی کورٹ اور ڈاسنا جیل میں رہائی کی کارروائی پوری کی گئی ۔ تلوار جوڑے کیلئے چار افراد نے بانڈ داخل کیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ رہا ہونے کے بعد دونوں متھا ٹیکنے کیلئے امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو الہ آباد ہائی کورٹ نے آروشی -ہیمراج قتل کیس میں تلوار جوڑے کو بڑی راحت دی تھی ۔ سی بی آئی کورٹ کے ذریعہ سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف داخل عرضی پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے تلوار جوڑے کو بری کردیا تھا ۔ عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے اپنا یہ فیصلہ سنایا تھا۔

آروشی - ہیمراج قتل کیس : ہائی کورٹ سے بری ہونے کے بعد راجیش اور نوپور تلوار ڈاسنا جیل سے رہا

عدالت نے کہا تھا کہ موجودہ ثبوتوں اور گواہوں کی بنیاد پر راجیش تلوار اور نوپور تلوار کو آروشی اور گھریلو نوکر ہیمراج کے قتل کا مجرم نہیں ٹھہرایا جاسکتا ۔ ہائی کورٹ کے جج اے کے مشرا نے کہا تھا کہ سی بی آئی کی جانچ میں کئی خامیاں ہیں ۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ آروشی کو والدین نے قتل نہیں کیا، ایسے معاملات میں سپریم کورٹ بھی اتنی سخت سزا نہیں سناتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز