اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر غیر ملک جانے والوں کی نہیں اب خیر،ضبط ہوگی املاک

آپ نے کئی بار یہ سنا ہوگا کہ غیر رہائشی ہندستانی(این آر آئی)ہندستان آکر شادی کرتا ہے لیکن کئی معاملے ایسے ہوتے ہیں جہاں شادی کے فورا بعد ہی وہ اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر غیر ملک چلے جاتے ہیں لیکن اب حکومت جلد ہی ایسے ملزموں کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری میں ہے۔ذرائع کے حولے سے نیوز 18کو جانکاری ملی ہیکہ حکومت اب ایسے این آر آئی پر لگام لگانے کیلئے جلد ہی ایک قانون لانے والی ہے۔اس قانون کے تحت ایسے معاملوں میں شوہر یا اس کے رشتہ داروں کی املاک ضبط کی جائیگی۔عام طور پر سول معاملوں میں املاک ضبط کی جاتی ہےجس سے متاثرکو اقتصادی مدد دی جا سکے۔

Feb 13, 2018 04:09 PM IST | Updated on: Feb 13, 2018 04:09 PM IST

نئی دہلی۔آپ نے کئی بار یہ سنا ہوگا کہ غیر رہائشی ہندستانی(این آر آئی)ہندستان آکر شادی کرتا ہے لیکن کئی معاملے ایسے ہوتے ہیں جہاں شادی کے فورا بعد ہی وہ اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر غیر ملک چلے جاتے ہیں لیکن اب حکومت جلد ہی ایسے ملزموں کے خلاف ایکشن لینے کی تیاری میں ہے۔ذرائع کے حولے سے نیوز 18کو جانکاری ملی ہیکہ حکومت اب ایسے این آر آئی پر لگام لگانے کیلئے جلد ہی ایک قانون لانے والی ہے۔اس قانون کے تحت ایسے معاملوں میں شوہر یا اس کے رشتہ داروں کی املاک ضبط کی جائیگی۔عام طور پر سول معاملوں میں املاک ضبط کی جاتی ہےجس سے متاثرکو اقتصادی مدد دی جا سکے۔

منسٹری آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ نے نیوز 18 سے کہا کہ رشتہ داروں کی املاک کوضبظ کرنے کے دستاویز تیار ہیں اور جلد اسے قانون کا روپ دیا جائیگا۔

اپنی اہلیہ کو چھوڑ کر غیر ملک جانے والوں کی نہیں اب خیر،ضبط ہوگی املاک

ذرائع:نیوز18کوجانکاری ہیکہ حکومت اب ایسے این آر آئی پر لگام لگانے کیلئے جلد ہی قانون لانے والی ہے۔

Loading...

حالیہ اعدادو شمار پر نظر ڈالیں تو 1جنوری 2015سے نومبر 30،2017کے درمیان وزارت خارجہ کو این آرآئی خواتین کی 3،328شکایتیں ملی ہیں۔جس میں عام طور پر ہراسانی ،جہیز کی مانگ جنسی استحصال اور پوسٹ مارٹم ضبطی کا معاملہ سامنے آیاہے۔

یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب این ڈی اے کی حکومت نے این آر آئی خواتین کی پریشانی پر دھیان دیا ہو۔گزشتہ سال منسٹری آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ وزیر مینکا گاندھی کی کہا تھا "سبھی شادیوں کے رجسٹریشن کیلئے منسٹری آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ کی ویب سائٹ سے جوڑا جائیگا"۔

این آر آئی شوہر پر لگام لگانے کیلئے حکومت نے کئی فیسؒے لئے ہیں۔مثلا اگر کسی این آر آئی شوہر کے خلاف شکایت درج ہوئی تو اس کا پاس پورٹ بھی رد کر دیا جائیگا۔کچھ ریاستوں میں شادی کے رجسٹریشن کو لازمی کیا گیا ہے لیکن زیادہ تر ریاستوں میں ایس انہیں ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز