اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ میں نیپالی اسکالرعبد الحلیم بسم اللہ کی نمایاں کامیابی

اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ منورہ سعودی عرب میں ایک نیپالی اسکالرعبدالحلیم بسم اللہ نے حدیث فیکلٹی میں ممتاز اورنمایاں کامیابی حاصل کی ہے ،

Dec 31, 2017 09:47 PM IST | Updated on: Dec 31, 2017 09:47 PM IST

سدھارتھ نگر: اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ منورہ سعودی عرب میں ایک نیپالی اسکالرعبدالحلیم بسم اللہ نے حدیث فیکلٹی میں ممتاز اورنمایاں کامیابی حاصل کی ہے ،یونیورسٹی آف مدینہ نے پورے اعزاز کے ساتھ انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی ہے ، نیز یونیورسٹی کی جانب سے اس کے شائع کرنے اور دیگر سعودی یونیورسٹیوں میں تقسیم کی وصیت بھی مناقشہ کمیٹی نے کی ہے۔واضح ہوکہ اسکالر نے بی اے اور ایم اے کی ڈگری بھی امتیازی نمبرات سے مدینہ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ نیز موصوف نے مادر علمی جامعہ سلفیہ بنارس الہند سے 1998 میں فضیلت کی سند حاصل کی ہے۔

ہندوستان سے متصل پڑوسی ملک نیپال کے ضلع کپل وستو موضع بیدولی کے عبدالحلیم بسم اللہ کے مقالہ کاعنوان’’ امام نسائی کی ''السنن الکبری'' کی وہ حدیثیں جو کتب ستہ میں نہیں ہیں ان تمام حدیثوں کی جمع اور مفصل تخریج‘‘ہے۔ انہوں نے اپنامقالہ ڈاکٹرمقبل بن مریشید الرفیعی حفظہ اللہ کے زیراشراف مکمل ہے جس کااعلان کیاگیا۔اس مقالے میں12000حدیثوں سے استفادے کے بعد مقالہ نگارنے اسے جمع کیا ہے اور قواعد علم حدیث کی روشنی میں ہر حدیث کی صحت اور ضعف کو بیان کردیا ہے۔ یہ مقالہ دو ضخیم جلدوں میںتقریباً 1100 صفحات پر مشتمل ہے۔

اسلامک یونیورسٹی آف مدینہ میں نیپالی اسکالرعبد الحلیم بسم اللہ کی نمایاں کامیابی

معلوم ہوکہ گزشتہ روزمدینہ یونیورسٹی کی حدیث فیکلٹی میں شاندارتقریب کے دوران پروفیسرڈاکٹرانیس بن طاہر جمال ، مدرس المسجد النبوی ،ڈاکٹر خالد بن عبدالعزیز ابا الخیل حفظہ اللہ ڈین شریعت کالج القصیم یونیورسٹی اورمشرف ڈاکٹرمقبل بن مریشید الرفیعی حفظہ اللہ نے دیگرپروفیسروں اوراساتذہ،اسکالراور طلباء کی موجودگی میں نتیجہ کے اعلان کیا،عبدالحلیم نے امتیازی نمبرات حاصل کیا اور مقالہ شاندار ہونے کی بنا پر یونیورسٹی نے اعزاز کے طورپرتوصیۃ بالطبع کادرجہ دیاہے اوردرجہ بہت ہی کم لوگوں کو ملتاہے کہ یونیورسٹی اپنی خرچ پر شائع کرے۔

موصوف ملک نیپال سے علم حدیث میں پی ایچ ڈی کرنے والے پہلے اسکالر ہیں،یونیورسٹی کے قیام تاسیس سے لے کر آج تک نیپالی طلبہ کی جانب سے پیش کردہ مقالوں میں یہ پہلا مقالہ ہے جسے اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ نے اپنے خرچ پر چھاپنے اور دیگر یونیورسٹیوں میں پہنچانے کی ذمے داری لی ہے تاکہ دوسرے طلبہ، اسکالرس، اساتذہ، مصنفین، محققین اس نادر قیمتی اور علمی مقالے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔اس موقع پر ہندوستان اورنیپال کے علوم حدیث سے شغف رکھنے پروفیسران،اسکالر،اساتذہ اورطلباء نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے مبارک باد اورنیک خواہشات کااظہارکیاہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز