لکھنو : اجتماعی آبروریزی اور ایسڈ اٹیک سے زندہ بچ جانے والی خاتون پر پھر تیزاب حملہ

Jul 02, 2017 01:03 PM IST | Updated on: Jul 02, 2017 01:03 PM IST

لکھنؤ: لکھنؤ کے علی گنج علاقہ میں گینگ ریپ اور ایسڈ اٹیک کا شکار پر کچھ نامعلوم افراد نے پھر تیزاب حملہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتون پر علی گنج میں ہاسٹل کے باہر یہ حملہ کیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ خاتون پر اس وقت حملہ کیا گیا ، جب وہ ہاسٹل کے باہر پانی بھر رہی تھی۔ خاتون ایک کیفے میں کام کرتی ہے ، جو تیزاب حملہ کے متاثرین چلاتے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں علی گنج تھانے میں شکایت درج کرائی گئی هے۔ ورکنگ کوارٹر میں رہنے والی عورت کے مطابق رات تقریباً آٹھ بجے جب وہ صحن میں پانی لینے گئی ، تبھی ایک نوجوان ديوار کود کر اس پر تیزاب پھینک کر بھاگ گیا۔خاتون کو ٹراما سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

لکھنو : اجتماعی آبروریزی اور ایسڈ اٹیک سے زندہ بچ جانے والی خاتون پر پھر تیزاب حملہ

انہوں نے بتایا کہ عورت کا چہرہ تو جھلسا ہے ،لیکن اس کے کپڑوں پر تیزاب کا کوئی نشان نہیں ملا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معاملہ مشتبہ لگ رہا ہے۔واقعہ کی اطلاع کے بعد پولیس کے بڑے افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز