افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

Sep 11, 2017 11:04 PM IST | Updated on: Sep 11, 2017 11:05 PM IST

نئی دہلی: افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے آج سہ پہر وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کو دہرایا کہ ہندوستان دہشت گردی سے لڑنے میں افغانستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے جواس ملک اور اس کے عوام پر تھوپی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کو بھی دہرایا کہ ہندوستان افغانستان کو ایک پرامن، متحد، جمہوری اور خوشحال ملک بنانے کی ان کی کوششوں میں وہاں کے عوام اور حکومت کی مکمل حمایت کرے گا۔

وزیر خارجہ جناب ربانی نے افغانستان کی صورت حال کے بارے میں وزیراعظم کو جانکاری دی ۔ دونوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ افغانستان میں جو بھی عمل شروع کیا جائے گا وہ افغانستان کی قیادت میں ہوگا اور اس پر افغانستان کا ہی کنٹرول ہوگا۔

افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ ربانی ہندوستان افغانستان اسٹریٹجک شراکت داری کونسل کی دوسری میٹنگ کے سلسلہ میں ہندوستان آئے ہوئے ہیں وہ ہندوستان کی وزیرخارجہ کے ساتھ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز