معروف ادیب اورنقاد ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے نئے صدر مقرر

Nov 01, 2017 11:05 PM IST | Updated on: Nov 02, 2017 12:02 AM IST

وارانسی : اردو کے معروف ادیب،نقاد ، محقق اور شعبۂ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کے استاد ، ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی کو ملک کی ممتاز یونیورسٹی بنارس ہندو یونیورسٹی ،کے شعبۂ اردو کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ کی جانب سے ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں اردو، فارسی اور عربی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ کے علاوہ شہر کے معززین نے شرکت کی۔ نمائندہ سے خصوصی ملاقات کے دوران ڈاکٹرآفاقی نے کہا کہ شعبۂ اردو کے طلبہ و طالبات میں شعری وادبی ذوق کے پہلو بہ پہلو تحقیق و تنقید کا شعور پیدا کرنا ہماری اولین ترجیحات ہوگی۔ اس ضمن میں شعبہ کے اساتذہ کی مدد سے قومی اور بین الاقوامی سمینار ، ورک شاپ، تحریری و تقریری مقابلے نیز ادبے مجلہ کی اشاعت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ڈاکٹر آفاقی کا شمار اردو زبان و ادب کے سنجیدہ قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے مطالعے کا اختصاصی میدان تنقیدو تحقیق رہا ہے۔ان کی تعلیم رانچی یونیورسٹی سے ہوئی جہاں پروفیسر وہاب اشرفی ، پروفیسرشین اختر، پروفیسر ابوذر عثمانی اور پروفیسر احمد سجاد، صدیق مجیبی جیسے اساتذہ سے کسب فیض کیا اور ’’اردو نثر میں حالیؔ کے کارنامے ‘‘ کے موضوع پر پی .ایچ .ڈی. کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں دہلی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں بحیثیت ریسرچ ایسوسی ایٹ کئی برسوں تک درس و تدریس سے وابستہ رہے۔ سنہ 2003  میں شعبۂ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی میں بحیثیت لکچرر تقرر عمل میں آیا۔

معروف ادیب اورنقاد ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے نئے صدر مقرر

ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز