کشمیر میں 30 گھنٹوں کی معطلی کے بعد موبائیل انٹرنیٹ خدمات جزوی طور بحال

Aug 02, 2017 08:56 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 08:56 PM IST

سری نگر: وادی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات قریب 30 گھنٹوں تک معطل رہنے کے بعد بدھ کی شام جزوی طور پر بحال کردی گئیں۔جہاں مواصلاتی کمپنیوں نے سرکاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے وسطی اور شمالی کشمیر کے 6 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بدھ کی شام قریب پانچ بجے بحال کردیں، وہیں جنوبی کشمیر میں یہ خدمات بدستور معطل رکھی گئی ہیں۔

وادی میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منگل کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے چیف کمانڈر ابو دوجانہ کی اپنے ایک ساتھی سمیت سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے بعد وادی کے مختلف حصوں میں بھڑک اٹھنے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل کی گئی تھیں۔ایک رپورٹ کے مطابق یہ رواں برس میں 11 ویں دفعہ ہے کہ جب وادی میں انٹرنیٹ خدمات سیکورٹی وجوہات کی بناء پر معطل کی گئیں۔

کشمیر میں 30 گھنٹوں کی معطلی کے بعد موبائیل انٹرنیٹ خدمات جزوی طور بحال

سرکاری ذرائع نے بتایا ’ موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو ابودوجانہ کے سمیت دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھڑک اٹھنے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل کیا گیا تھا‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز