ڈیرہ سربراہ گرمیت رام رحیم کے بعد اب سیکس ریکٹ چلانے والا اچھادھاری بابا بھیما نند گرفتار

Aug 28, 2017 11:37 PM IST | Updated on: Aug 28, 2017 11:37 PM IST

نئی دہلی : ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کے بعد اب ایک اور بابا کے سیاہ کارنامے منظر عام پر آرہے ہیں ۔ بابا بھیمانند جو خود کو ایک اچھادھاری بابا بتاتا ہے ، اس کو آج دہلی پولیس نے گرفتار کیا۔ بابا کے خلاف ایک لڑکی سےنوکری دلانے کے نام پر 12 لاکھ روپے کی رقم اینٹھنے کا کیس درج کرایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں بابا پر سیکس ریکیٹ چلانے کا بھی معاملہ ہے۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ بابا نے لڑکیوں کو سیکس کاروبار میں بھی دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2009 میں بابا کو سیکس ریکٹ چلانے کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد بھیما نند ضمانت پر رہا ہوگیا تھا۔ تاہم اس کے بعد اس نے پھر سے سیکس ریکٹ چلانا شروع کر دیا۔

ڈیرہ سربراہ گرمیت رام رحیم کے بعد اب سیکس ریکٹ چلانے والا اچھادھاری بابا بھیما نند گرفتار

بابا بھیما نند اتر پردیشمیں چترکوٹ کے امروہہ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ خود کو سائیں بابا کا اوتار بتاتا ہے۔ خود کو ادچھادھاری سنت سوامی بھیمانند مہاراج بتانے والے اس بابا کا اصلی نام شیو مورت دیویدی ہے۔

کروڑ وں کی جائیداد کا مالک یہ بابا پہلے پانچ ستارہ ہوٹل میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا۔ اس کے بعد اس نے کافی بڑی دولت حاصل کرلی۔ 2015 میں بابا کی جائیداد کو ای ڈی نے ضبط بھی کرلیا ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی کے خان پور علاقہ میں واقع اس کا مکان ایک مندر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ وہیں اس کے پاس 13 بینک اکاؤنٹس میں 90 لاکھ روپے اور تین کاریں ہیں۔ تاہم چترکوٹ میں بنی تین منزلہ مندر مذہبی وجوہات کی بنا پر ضبط نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز