دھوئیں کی چادر میں لپٹی دلی، دیوالی پر طے وقت کے بعد بھی پھوڑے گئے پٹاخے

دہلی کے تقریباََ ہر علاقہ میں وزیبلٹی کم ہو گئی ہے۔ چاروں طرف دھواں ہی دھواں نظر آرہا ہے۔

Nov 08, 2018 08:41 AM IST | Updated on: Nov 08, 2018 10:31 AM IST

دہلی کی فضا ایک مرتبہ پھر سے زہریلی ہو گئی ہے۔ دہلی کی ہوا کا معیار ’سنگین‘ کے زمرے میں آ گیا ہے ۔  قومی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں لوگوں نے رات آٹھ سے دس بجے کے بیچ پٹاخے پھوڑنے کے لئے سپریم کورٹ کے طے کردہ وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ دہلی کے تقریباََ ہر علاقہ میں وزیبلٹی کم ہو گئی ہے۔ چاروں طرف دھواں ہی دھواں نظر آرہا ہے۔

دہلی کے آنند وہار علاقہ میں جمعرات کے روز صبح ایئر کوالٹی انڈیکس 999 درج کیا گیا ہے، جو بے حد خراب کے زمرے میں آتا ہے۔ انڈیا گیٹ کے پاس بھی سنگین حالات تھے۔ یہاں بھی ایئر کوالیٹی انڈیکس 999 تھا۔ دہلی کے چانکیہ پوری علاقہ میں یہ 459 رہا۔ یہ ایئر کوالٹی انڈیکس بےحد ڈرانے والے ہیں۔

دھوئیں کی چادر میں لپٹی دلی، دیوالی پر طے وقت کے بعد بھی پھوڑے گئے پٹاخے

فائل تصویر

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز