ایمیزون نے ترنگے کے بعد اب مہاتما گاندھی کی توہین کی ،چپل پر بنا ئی تصویر

Jan 15, 2017 03:12 PM IST | Updated on: Jan 15, 2017 03:12 PM IST

نئی دہلی : غیر ملکی کمپنی ایمیزون باز نہیں آ رہا ہے۔ قومی پرچم ترنگے کی توہین کے بعد اب اس نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی توہین کی ہے۔ اس مرتبہ آن لائن کمپنی نے مہاتما گاندھی کی تصویر والی سليپرچپل کو فروخت کے لئے ویب سائٹ پر ڈالا ہے۔ خیال رہے کہ دو دن قبل ہی ایمیزون نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے سخت رد عمل کے بعد ترنگے والے ڈورمیٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔

ایمیزون ڈاٹ کام پر فروخت ہورہے اس پروڈکٹ کی قیمت 16.99 ڈالر، یعنی ہندوستانی کرنسی 1190 روپے ہے۔ اس سلیپر میں ہندوستان کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر لگائی گئی ہے۔ گزشتہ دنوں ایمیزون کینیڈا کی ویب سائٹ پر ہندوستانی قومی پرچم ترنگے کی تصویر والے ڈورمیٹ فروخت کی جارہی تھی۔ ایک صارف نے اس کی اطلاع وزیر خارجہ سشما سوراج کو دی، جس پر انہوں نے خبردار کیا تھا کہ کمپنی غیر مشروط معافی مانگنے کے ساتھ ایسے ڈورمیٹ فورا واپس لے، نہیں تو کمپنی کے حکام کا ویزا منسوخ کر دیا جائے گا۔

ایمیزون نے ترنگے کے بعد اب مہاتما گاندھی کی توہین کی ،چپل پر بنا ئی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز