گیارہ مہینے بعد اکھلیش کو ملا ’ملائم‘ آشیرواد، عوامی پروگرام میں دونوں ساتھ نظر آئے

Oct 12, 2017 02:37 PM IST | Updated on: Oct 12, 2017 04:55 PM IST

لکھنؤ۔  سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے رہنما ملائم سنگھ یادو اور صدر اکھلیش یادو نے آج ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی برسی کے موقع پر ان کے مجسمہ پر گل پوشی کر کے ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک کی سیاست کو سوشلزم سےمتعارف کرانے والے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کی 50ویں برسی پرراجدھانی لکھنؤ میں لوہیا پارک میں ملائم سنگھ یادو کے ساتھ اکھلیش یادو نے بھی ان کے مجسمہ پر گل پوشی کر کے آنجہانی لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دونوں باپ بیٹے کو ایک ساتھ دیکھ کر سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ سماج وادی پارٹی خاندان میں طویل عرصہ سے جاری تنازع اب ختم ہونے کے قریب ہے۔

ڈاکٹر لوہیا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سماج وادی پارٹی آفس اور لوہیا ٹرسٹ میں بھی پروگرام رکھا گیا تھا۔ لوہیا پارک میں منعقد پروگرام میں شیو پال سنگھ یادو نہیں پہنچے تھے۔ایس پی نے جنیشور -لوہیا ٹرسٹ اور لوہیا پار ک میں پروگرام کئے۔ خاندانی تنازعات کے درمیان ایس پی صدر کو اپنا آشیر واد دینے کے بعد کسی عوامی پروگرام میں تقریباً گیارہ مہینے بعد ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس سے پہلے نو مبر2011 کو آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر دونوں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

گیارہ مہینے بعد اکھلیش کو ملا ’ملائم‘ آشیرواد، عوامی پروگرام میں دونوں ساتھ نظر آئے

لوہیا پارک میں پہنچے ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو نے ایک ساتھ کھڑے ہوکر میڈیا کے سامنے فوٹو کھنچوائی۔اس سے قبل ملائم سنگھ یادو لوہیا ٹرسٹ میں گل پوشی کرنے پہنچے جہاں پہلے سے شیو پال یادو ان کا انتظار کررہے تھے۔ ٹرسٹ پہنچنے کے بعد ملائم سنگھ یادو سیدھے لوہیا کے مجسمہ نزدیک پہنچے ، اس وقت ان کے ساتھ شیو پال بھی تھے۔ اس دوران چلتے چلتے ہی دونوں میں رسمی باتیں ہوئیں ۔اس کے بعد ملائم سنگھ یادو لوہیا پارک پہنچے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز