یوگی حکومت کا ایک اور فیصلہ، آگرہ اور گورکھپور ایئرپورٹ کا بدلے گا نام

Apr 18, 2017 09:19 PM IST | Updated on: Apr 18, 2017 09:19 PM IST

لکھنؤ۔  اتر پردیش کی حکومت نے گورکھپور ائرپورٹ کا نام تبدیل کرکے اس کا نام گورکھناتھ ٹرمینل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں اس تجویز کو منظور ی دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آگرہ ہوائی اڈے کا نام تبدیل کرکے اس کا نام دین دیال اپادھیائے رکھنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے راج ماتا وجیا راجے سندھیا کی کتاب راج پتھ سے لوک پتھ پر بنی فلم ایک تھی رانی کو ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ کیا۔

کابینہ نے معذوروں کی فلاح و بہبود محکمہ کا نام تبدیل کر کے دویانگجن سشکتی کرن (معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ) کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ کابینہ کی میٹنگ میں کئے گئے فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے وزیر صحت سددھارتھ ناتھ سنگھ نے بتایا کہ ریاست میں 20 زرعی سائنس مراکز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 69 مرکز پہلے کام کر رہے ہیں۔ ایک زرعی سائنس مرکز کے لئے 30 ایکڑ زمین کی ضرورت ہوتی ہے۔

یوگی حکومت کا ایک اور فیصلہ، آگرہ اور گورکھپور ایئرپورٹ کا بدلے گا نام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز