سیاست میں سبھی لوگ موقع پرست، کوئی کم تو کوئی زیادہ : شاہی امام سید احمد بخاری

Jul 28, 2017 12:25 PM IST | Updated on: Jul 28, 2017 12:25 PM IST

نئی دہلی : سیاست میں سبھی لوگ موقع پرست ہیں، کسی ایک کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی کم ہے تو کوئی بڑا موقع پرست ہے۔ یہ کہنا ہے دہلی کے شاہی جامع مسجد کے امام احمد  بخاری کا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کی بھی موقع پرستی کا اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ آج تک مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ہے۔ کوئی ہے تو مجھے بتائے کہ انہوں نے مسلمانوں کے روزگار، تعلیم اور انصاف کے لئے کیا کیا ہے۔

نتیش کمار، شرد یادو اور لالو پرساد یادو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس ملک کی بنیاد سیکولرزم پر رکھی گئی، جہاں سیاست سیکولرزم پر ہوتی ہے اور تو اور نعرہ بھی سیکولرزم کا دیا جاتا ہے۔لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ سیکولرزم ایسے لوگوں کو چھوکر بھی نہیں نکلتا ہے۔

سیاست میں سبھی لوگ موقع پرست، کوئی کم تو کوئی زیادہ : شاہی امام سید احمد بخاری

گیٹی امیجیز

ایک سوال کے جواب میں کہ اس باوجود مذہبی لیڈران اپنی قوم اور عوام کے درمیان جاکر ایسے ہی لوگوں کے لئے ووٹ مانگتے ہیں، امام بخاری کا کہنا ہے کہ یہ کرنا مجبوری ہے۔انتخابات کا ہم بائیکاٹ کر نہیں سکتے، حکومت اور رہنما دونوں ہی منتخب کرنے ہیں۔ لہذا ایسے میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ کون کم غلط ہے اور کون زیادہ اور ظاہر سی بات ہے کہ جو کم غلط ہوتا اسے ہی ہمیں لیڈر منتخب کرنا پڑتا ہے۔

وہیں بہار کے سیاسی ماحول پر شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب صادق کا کہنا ہے کہ اس سارے سیاسی ماحول پر میں کچھ نہیں بولوں گا۔ یہاں تو سب لوگ ایک جیسے ہی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز