راجیہ سبھا کی ایک نشست جیتنے کے لئے پریشان کر رہی ہے بی جے پی: احمد پٹیل

گجرات سے راجیہ سبھا کا الیکشن لڑ رہے پٹیل نے کہا کہ کانگریس وزیر کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری سے بی جے پی کی مایوسی کا پتہ چلتا ہے۔

Aug 02, 2017 01:00 PM IST | Updated on: Aug 02, 2017 01:00 PM IST

نئی دہلی۔ سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے کرناٹک کے وزیر توانائی کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کی تنقید کرتے ہوئے بی جے پی پر راجیہ سبھا کی ایک نشست جیتنے کے لئے 'غلط طریقے سے پریشان' کرنے کا الزام لگایا۔ گجرات سے راجیہ سبھا کا الیکشن لڑ رہے پٹیل نے کہا کہ کانگریس وزیر کے ٹھکانوں پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری سے بی جے پی کی مایوسی کا پتہ چلتا ہے۔

غور طلب ہے کہ گجرات کے کانگریس رکن اسمبلی کرناٹک کے وزیر توانائی ڈی کے شیو کمار کے مہمان خانہ میں ہی ٹھہرے ہوئے ہیں۔ پٹیل نے ٹویٹ کیا، 'ریاست کے تنتر اور دیگر ایجنسیوں کے استعمال کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری ان کی مایوسی کی عکاسی کرتی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کے ایک کیس سے منسلک اپنی انکوائری کے سلسلے میں شیو کمار کے کرناٹک اور دہلی میں واقع کئی ٹھکانوں پر آج چھاپے مارے جن کی میزبانی میں یہاں سے قریب ایک ریزورٹ میں گجرات کانگریس ممبران اسمبلی ٹھہرے ہوئے ہیں۔

راجیہ سبھا کی ایک نشست جیتنے کے لئے پریشان کر رہی ہے بی جے پی: احمد پٹیل

احمد پٹیل، فائل فوٹو: پی ٹی آئی

کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی سیکرٹری پٹیل گجرات سے ایک بار پھر راجیہ سبھا کے لئے انتخابی میدان میں ہیں، جہاں آٹھ اگست کو الیکشن ہونا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز