روڈ شو کے ذریعے آج اتحاد کی مشترکہ انتخابی مہم کا بگل بجائیں گے راہل اور اکھلیش

Jan 29, 2017 08:49 AM IST | Updated on: Jan 29, 2017 08:49 AM IST

لکھنو : یوپی اسمبلی انتخابات میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کے بعد سماج وادی پارٹی اور کانگریس اب انتخابی مہم کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے ۔ اسی سلسلہ میں اتوار کو سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ اس کے بعد دونوں لیڈروں کا ایک ساتھ روڈ شو کا پروگرام بھی ہے ۔

دوپہر ایک بجے اکھلیش یادو لکھنو کے ہوٹل تاج میں راہل گاندھی کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے ۔ اس کے بعد تقریبا 2 بجے اکھلیش اور راہل روڈ شو کے ذریعے اتحاد کی انتخابی مہم کا بگل بجائیں گے ۔ اس سلسلہ میں پولیس اور انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ۔

روڈ شو کے ذریعے آج اتحاد کی مشترکہ انتخابی مہم کا بگل بجائیں گے راہل اور اکھلیش

سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم نے نیوز 18 انڈیا کو بتایا کہ اکھلیش اور راہل ایک ساتھ پریس کانفرنس کے بعد دونوں یوپی کو یہ ساتھ پسند ہے انتخابی نعرہ بھی لانچ کریں گے ۔ انہوں نے دعوی کے ساتھ کہا کہ یوپی میں 11 مارچ کو ایس پی کانگریس کی مکمل اکثریت کی حکومت بننے جا رہی ہے ۔

خیال رہے کہ اتحاد کے بعد سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے مشترکہ انتخابی حکمت عملی تیار کی ہے ، اس کے تحت اکھلیش یادو اور راہل گاندھی مشترکہ طور سے 14 الیکشن ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔

انتخابی مہم پروگرام کے تحت دونوں ہی لیڈر ہر مرحلے میں دو دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے ۔ ریاست میں ساتھ مراحل میں ووٹنگ ہوگی ۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی اتر پردیش کا الیکشن مل کر لڑ رہی ہیں ۔ اتحاد کے تحت ایس پی 298 اور کانگریس 105 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے ۔ تاہم  ابھی تک سیٹ شیئرنگ کو لے کر معاملہ الجھا ہوا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز