نوٹ بندی: ایک آنسو بھی حکومت کیلئے خطرہ ، تم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا: راہل

Nov 08, 2017 10:42 AM IST | Updated on: Nov 08, 2017 11:57 AM IST

نئی دہلی : نوٹ بندی کے ایک سال پورے ہونے پر کانگریس کے نائب صدر راہل گاںدھی نے ایک مرتبہ پھر مودی حکومت پر تیکھا حملہ بولا ہے ۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ نوٹ بندی سانحہ اور ہم ان لاکھوں ایماندار ہندوستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، جو وزیر اعظم کے سوچے سمجھے بغیر اٹھائے گئے اس قدم سے پوری طرح تباہ ہوگئے ہیں ۔

راہل گاندھی ایک دوسرے ٹویٹ میں شاعرانہ انداز میں مودی حکومت پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک آنسو بھی حکومت کیلئے خطرہ ہے ، تم دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال آج کے ہی دن نوٹ بندی کی گئی تھی ، جس کو جہاں ایک طرف بی جے پی کالا دھن مخالف دن کے طور پر منارہی ہے ، تو وہیں کانگریس یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے ۔

نوٹ بندی: ایک آنسو بھی حکومت کیلئے خطرہ ، تم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا: راہل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز