وزیر اعظم کے نام خط میں طلاق ثلاثہ پر مسلم پرسنل لا بورڈ کی بل واپس لینے کی اپیل

تین طلاق پر ملک میں جاری بحث کے درمیان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی بی ) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں بل پیش نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Dec 28, 2017 11:21 AM IST | Updated on: Dec 28, 2017 11:21 AM IST

لکھنؤ۔  تین طلاق پر ملک میں جاری بحث کے درمیان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی بی ) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں بل پیش نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بورڈ کے صدر سید رابع حسنی ندوی نے مسٹر مودی کے نام لکھے خط میں کہا-’’ پارلیمنٹ میں تین طلاق کے سلسلہ میں بل پیش نہیں کیا جائے۔ بل پیش کیا جانا اگر ضروری ہی ہے تو پیش کرنے سے پہلے اس بارے میں مسلم پرسنل لا بورڈ کے ساتھ ہی مسلم دانشوروں سے صلاح و مشورہ کر لیا جائے‘‘۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ظفر یاب جیلانی نے بتایا کہ مسٹر ندوی نے دو دن پہلے وزیر اعظم مسٹر مودی کو خط بھیجا ہے۔ ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ قابل غور ہے کہ گزشتہ 24 دسمبر کو مسلم پرسنل لا بورڈ کی یہاں ہونے والی میٹنگ میں وزیر اعظم کو خط لکھے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

وزیر اعظم کے نام خط میں طلاق ثلاثہ پر مسلم پرسنل لا بورڈ کی بل واپس لینے کی اپیل

مولانا رابع حسنی ندوی: فائل فوٹو

بورڈ نے کہا تھا کہ تین طلاق کے سلسلہ میں کوئی بھی بل ایوان کی میز پر لانے سے پہلے مسلم دانشوروں سے صلاح و مشورہ کر لیا جائے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز