ٖ فضائیہ ’مختصرنوٹس‘ پر لڑنے اور کسی بھی ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار: دھنووا

ہنڈن،غازی آباد۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ (ایئر چیف مارشل) بی ایس دھنووا نے آج کہا کہ فضائیہ ’مختصر نوٹس‘ پرجنگ اور کسی بھی ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

Oct 08, 2017 01:50 PM IST | Updated on: Oct 08, 2017 01:50 PM IST

ہنڈن،غازی آباد۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ (ایئر چیف مارشل) بی ایس دھنووا نے آج کہا کہ فضائیہ ’مختصر نوٹس‘ پرجنگ اور کسی بھی ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔ ایئر چیف مارشل دھنووا نے آج یہاں فضائیہ کے بیس پر فضائیہ کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر کہا-’’ضرورت پڑنے پر ہم ’مختصر نوٹس‘ پر جنگ کیلئے تیار ہیں‘‘۔ ایئر چیف مارشل نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ کسی بھی ایمرجنسی اور بحران کے حالات سے مقابلہ کیلئےفضائیہ تیار ہے۔ فضائیہ دفاعی پیداوار کے شعبہ میں ’میک ان انڈیا‘کے تحت سودیسی پیداوار کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔

ایئر چیف مارشل نے اس موقع پر فضائیہ کے واحد مارشل ارجن سنگھ کو بھی یاد کیا۔ مارشل ارجن سنگھ کا گزشتہ مہینے 101سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے دو دن قبل ارونا چل پردیش میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے فضائیہ کے پانچ اور فوج کے دو جوانوں کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم فضائیہ کے موقع پر جانباز جوانوں اور ان کے کنبوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ان افسران اور جوانوں کے عزم و ارادہ کے سبب ہی ہماری فضائی سرحدیں محفوظ ہیں۔

ٖ فضائیہ ’مختصرنوٹس‘ پر لڑنے اور کسی بھی ایمرجنسی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار: دھنووا

ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ (ایئر چیف مارشل) بی ایس دھنووا: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

اس موقع پر فضائیہ کے جوانوں نے شاندار پریڈ میں مارچ پاسٹ کیا۔ فضائیہ کے سبھی اہم جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے اپنی طاقت اور حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مال بردار طیاروں اور فضائیہ کے پرانے بیڑے کے طیاروں نے بھی اپنے جوہر دکھائے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز