رافیل سودے پر ایئر فورس چیف نے کی حکومت کی حمایت ، کہا ۔ ہندستان کے سامنے ہے شدید خطرہ

ایئر فورس کے چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا نے کہا کہ چین مسلسل اپنے فضائیہ کو مضبوط کر رہا ہے۔ ہمارے مخالفین کے خیالات راتوں رات بدل سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت جٹانی ہوگی۔

Sep 12, 2018 06:45 PM IST | Updated on: Sep 12, 2018 06:47 PM IST

ایئر فورس کے چیف مارشل بریندر سنگھ دھنوا نے متنازع رافیل ڈیل کے مسئلے پر حکومت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ایئر فورس لے لڑاکو طیاروں کے گھٹتے بیڑے کو بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے۔ دنھوا نے ' آئی اے ایف فورس اسٹرکچر 2035 " سمینار میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ رافیل فائٹر جیٹ اور ایس ۔400 میزائیل ڈفینس سسٹم کو مہیہ کراکر ہندستانی ایئر فورس کو اور بھی مضبوطی حاصل کی ہے۔

دھنوا نے کہا کہ جس طرح کا خطرہ ہندستان کے سامنے ہے ویسا کسی اور ملک کے سامنے نہیں ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوئے نہیں ہیں۔ چین مسلسل اپنے فضائیہ کو مضبوط کر رہا ہے۔ ہمارے مخالفین کے خیالات راتوں رات بدل سکتے ہیں۔ اس لئے ہمیں بھی اپنے مخالفین جتنی طاقت جٹانی ہوگی۔

رافیل سودے پر ایئر فورس چیف نے کی حکومت کی حمایت ، کہا ۔ ہندستان کے سامنے ہے شدید خطرہ

(Photo - Getty Images)

ایئر فورس چیف کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حکومت کے اوپر الزام لگ رہے ہیں کہ رافیل سودے میں وہ خود کو بچانے کے فوجی افسران کا استعمال کر رہی ہے۔ منگل کو سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا ، ارون شوری اور پرشانت بھوشن نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی ذاتی  طور پر قصوروار ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز