اب ائیر فورس کی نگرانی میں چین کی سرحد ، فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ

Aug 12, 2017 09:57 AM IST | Updated on: Aug 12, 2017 09:57 AM IST

نئی دہلی : ہندوستانی فوج نے چین سے متصل سبھی سرحدی علاقوں میں چوکسی بڑھا دی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی شمال مشرقی علاقے میں ائیر فورس کو آپریشنل نگرانی پر بھی رکھ دیا گیا ہے ۔ ڈوكلام پر ہندوستان کے خلاف چین کے جارحانہ رویہ کو دیکھتے ہوئے سکم سے لے کر اروناچل پردیش تک 1400 کلو میٹر طویل سرحد کے قریب فوجیوں کی تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نیوز 18 کو سینئر سرکاری حکام کے ذرائع سے یہ معلومات ملی ہیں ۔ اہلکاروں نے بتایا کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوجیوں کی چوکسی کی بڑھا ئی گئی ہے ۔

نام نہ بتانے کی شرط پر حکام نے بتایا کہ سکم اور اروناچل سیکٹروں میں چین سے متصل سرحد پر فوجیوں کے چوکسی کی سطح کو بڑھا دیا گیا هے ۔ آپریشن سے وابستہ رپورٹ کا انکشاف نہ کرتے ہوئے فوج کے حکام نے فوجیوں کی تعیناتی میں کتنا اضافہ کیا گیا ہے ، یہ بتانے سے انکار کر دیا ہے ۔

اب ائیر فورس کی نگرانی میں چین کی سرحد ، فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ

سیکورٹی ماہرین کے مطابق حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تقریبا 45000 جوانوں کو ہر وقت کی سرحد پر تیار رکھا جاتا ہے ، لیکن انہیں تعینات نہیں کیا جاتا ۔ ڈوكلام میں تقریبا آٹھ ہفتے سے 350 جوان تعینات ہیں ۔ یہ تعیناتی اس وقت سے کی گئی تھی جب چینی فوج کو وہاں ایک سڑک بنانے سے روک دیا گیا تھا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز